تعارف

ادب اسلامی

سن 6 ہجری میں حضرت محمد ﷺ نے شاہانِ عرب و عجم کو خطوط لکھ کر تحریری تبلیغ کا آغاز فرمایا۔ اس لیے ہر قابلِ ذکر ادارے میں شعبۃ نشر و اشاعت ہوتا ہے۔ معارفِ ادبِ اسلامی کا افتتاح نامور صاحبِ قلم شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب نے کیا، جس میں الحمدللہ چالیس سے زائد چھوٹی بڑی کتب تیار ہوئیں اور شایع ہوچکی ہیں۔ جبکہ تمام کتب کو نیٹ پر ڈال کر برقی دار المطالعہ اور بلا معاوضہ اسلامی مطالعہ کی آسانی کا کام جاری ہے۔

  • مختصر صحیح البخاری
  • حضرت محمد کا بچپن
  • حضرت محمد کا عہدِ شباب
  • آغوشِ پیمبرﷺ (صدارتی ایوارڈ یافتہ کتاب)

 اور دیگر بہت سی مفید کتب منظرِ عام پر آچکی ہیں اور آ رہی ہیں۔

ادارہ ہذا کے رئیس التحریر کو ان کی علمی، تحقیقی اور ادبی تالیفات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور نے سندِ امتیاز سے نوازا جو ملک بھر کے بہت کم اسلامی مصنفین کو مل سکی۔

Shopping Cart