دعوت و تبلیغ کی جماعت کے نامور عالم مولانا زبیر الحسن صاحب، مولانا انعام الحسن کاندھلویؒ کے فرزند ارجمند ہیں۔ حضرت کی زندگی کے حالات و واقعات اور ان کی دعوت کے کام میں جد و جہد پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ مصنف نے جامع انداز میں سارے احوال کا ذکر کردیا ہے۔
تفسیر کو معارف القرآن ادریسی بھی کہا جاتا ہے۔ " میرے دل میں خیال آیا کہ ایک ایسی تفسیر لکھی جائے جو مطالب قرآنیہ کی توضیح و تشریح اور ربط آیات کے علاوہ قدرے احادیث صحیحہ اور اقوال صحابہ وتابعین پر اور بقدر ضرورت لطائف و معارف اور نکات اور مسائل مشکلہ کی تحقیقات اور ملاحدہ اور زنادقہ کی تردید…
امام اعظم ابوحنیفہ کا موضوع زیادہ ترفقہ تھا حدیث نہیں؛ تاہم آپ ضمناً احادیث بھی روایت کرتے جاتے تھے، جنھیں آپ کے شاگرد آپ سے روایت کردیتے تھے، مختلف علماء نے آپ سے روایت شدہ احادیث کو جمع کیا ہے۔