مولف نے اس عظیم الشان تصنیف میں سیرت نبوی کے ساتھ ساتھ آپ کی نبوت کے دلائل بھی بڑے احسن اور منفرد انداز میں جمع فرما دیئے ہیں۔اصل کتاب عربی میں ہونے کے سبب اردو خواں طبقہ کے لئے اس سے استفادہ کرنا ایک مشکل امر تھا ۔ مولانا محمد اسماعیل الجارودی نے اردو ترجمہ کر کے اردو خواں طبقہ…
یہ کتاب امام ابو یوسف کی مشہور ومعرو ف کتاب ’’ کتاب الخراج‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب اس موضوع پر سب سے پہلے لکھی گئی جس کو امام ابو یوسف ؒ نے ہارون الرشید کی درخواست پر تحریر کیا تھا۔
مصنف ؒ نے شرح معانی الآثار کے مقدمہ میں لکھاہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جواحادیث پاک میں تعارض اورتناقض وتضاد کا الزام لگاتے ہیں اورکہتے ہیں کہ احادیث آپس میں مختلف اورمتعارض ہیں، اسی الزام کے دفعیہ کیلئے یہ کتاب لکھی گئی ہے، شرح معانی الآثار فقہی طرز پر ہے۔
پروفیسرڈاکٹر عبد الرؤف ظفر کی تالیف ہے ۔موصوف نے علوم القرآن کے موضوع پر کتب سے بھر پور استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے اور قرآن مجید کے متعلق عام معلومات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔یہ کتاب کل سات ابواب پر مشتمل ہے