بکھرے موتی مولانا یونس پالنپوری صاحب مدظلہ العالی کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ جس میں انھوں نے اپنے مطالعہ میں آنے والے واقعات، حکایات اور اقوال ذکر کیے ہیں۔ یہ کتاب مولانا صاحب کےہزاروں صفحات کے مطالعے کا نچور ہے، جسے پہلے 14 حضوں میں مرتب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ کتاب ایک جلد میں بھی شائع ہوئی۔ اور…
نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام "نسیم حجازی" سے معروف ہیں۔ "پردیسی درخت" ان کا تحریر کردہ ناول ہے۔
کتاب ’’سیدنا حضرت عمر فاروقؓ‘‘ محمد حسین ہیکل کی کتاب الفاروق کا ترجمہ ہے ۔اس میں مصنف نے حضرت عمر فاروق کے عہد جاہلیت سے وفات کے حالات واقعات کو پچیس ابو اب میں تقسیم کر کےاس انداز سے بیان کیا ہے کہ جس سے حضرت عمر فاروق کے تفصیلی حالات ایک جگہ مرتب ہوگئے۔
پروفیسرڈاکٹر عبد الرؤف ظفر کی تالیف ہے ۔موصوف نے علوم القرآن کے موضوع پر کتب سے بھر پور استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے اور قرآن مجید کے متعلق عام معلومات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔یہ کتاب کل سات ابواب پر مشتمل ہے