“آب گم” مشتاق احمد یوسفی کا ایک بہت ہی زبردست پر مزاح مضامین پر مشتمل مجموعہ ہے ۔ جس میں طنز و مزاح اپنے بھرپور انداز میں نظر آتا ہے اور قاری کو اپنے دامن میں سموئے رکھتا ہے۔ 1989 میں یہ کتاب پہلی بار منظر عام پر آئی۔ اس کے موضوعات بہت زبردست ہیں۔
“غنودیم غنودیم ۔۔ پس و پیش لفظ” اس کا دیباچہ کہہ سکتے ہیں لیکن یہ بھی کافی طویل ہے اور قاری کو بار بار ہنسنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔اس کے بعد اس مجموعے کے پانچ ابواب ہیں جن کے عنوانات کچھ یوں ہیں ۔1۔حویلی 2۔ اسکول ماسٹر کا خواب 3۔ کار کابلی والا اور الہ دین بے چراغ 4۔ شہر دو قصہ 5۔ دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ
Reviews
There are no reviews yet.