زر گزشت

Zarguzasht

1,152

زرگزشت مشتاق احمد یوسفی صاحب کی تیسری کتاب ہے جو 1971ء میں شائع ہوئی

Description

یہ سرگزشت ایک عام آدمی کی کہانی ہے جس پر بحمد للہ کسی بڑے آدمی کی پرچھائیں تک نہیں پڑی۔ایک ایسے آدمی کے شب و روز کا احوال جو ہیرو تو کجا انٹی ہیرو ہونے کا دعوی بھی نہیں کر سکتا۔عام آدمی تو بیچارہ اتنی سکت بھی نہیں رکھتا کہ اپنی زندگی کو مردم آزادی کے تین مسلمہ ادوار میں تقسیم کر سکے یعنی جوانی میں فضیحت،ڈھلتی عمر میں نصیحت اور بڑھاپے میں وصیت۔

بقول مصنف اس نے اس کتاب کی بنیاد اپنی ذات پر رکھی ہے جس سے ایک مدت سے وہ آزردہ خاطر ہیں۔زر گزشت کم و بیش ان کی بیس سال پرانی یادوں اور باتوں پر مشتمل ہے۔اس کے دو باب دسمبر 1971 میں موم بتی کی روشنی میں ان راتوں میں لکھے گئے جب کراچی پر مسلسل بمباری ہو رہی تھی اور راکٹوں اور اک اک گنز کے گولوں نے آسمان پر آتشیں سا جال بن رکھا تھا۔ہماری تاریخ کا ایک خونچکاں باب رقم ہو رہا تھا۔

Additional information

Weight 850 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Zarguzasht”