تحقیق و تدوین کا طریقۂ کار

Tahqeeq O Tadween Ka Tariqa E Kaar

960

تحقیق و تدوین کے حوالے سے ایچ ای سی سے ایوارڈ یافتہ کتاب

Description

کتاب ’’تحقیق وتدوین کا طریقۂ کار‘‘ پروفیسرڈاکٹر خالددادملک (چیئرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور) کی تصنیف ہے اس کتاب کو انہوں نے دو ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول میں مقالہ نگاری کے قواعد ومناہج بیان کیے ہیں اور با ب دوم میں مخطوطات کی تحقیق وتدوین کےقواعد ومناہج کو پیش کیا ہے ۔ان دونوں ابواب میں بیان کے گئے موضوعات وعنوانات عصر حاضر میں تحقیق نگاری کے اساس اور جوہر ہیں۔فاضل مصنف نے تحقیق وتدوین نگاری کے تمام مناہج وقواعد کوسہل اور آسان طریقے سےمکمل او رعملی انداز میں پیش کیا ہے ۔انتخاب موضوع سے لے کر مقالہ کی کی جلد بندی تک تمام مراحل کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔اسی طرح مخطوطات کی تدوین کے تمام قواعد شروع سے آخر تک پوری تفصیل کےساتھ بیان کیے ہیں ۔اور چونکہ نظری علوم کی تحقیق میں زیادہ تر کام لائبریری میں ہوتا ہے لہذا لائبریری کے استعمال اور طریقۂکار کی تفصیلات بھی بیان کردی ہیں۔نیزعربی واسلامی تحقیق کے جدید ذرائع کے عنوان سے چند اہم عربی و اسلامی سافٹ ویئرز ، سرچ انجنزا ور ویب سائٹس کا تعارف او رطریقہ استعمال اور بلاد مشرق ومغرب میں واقع مخطوطات ونوادرات کی اہم لائبریریوں کی ویب سائٹ کے ایڈریس بھی تحریرکردئیے ہیں ۔تاکہ عربی واسلامیات کے اساتذہ ومحققین اپنی تحقیقات میں ان جدید ذرائع ووسائل سے کما حقہ استفادہ کرسکیں۔مذکور ہ خصوصیات کی باعث یہ کتاب انسانی علوم کے اساتذہ ومحققین کے لیے بالعموم اور عربی واسلامی علوم میں تحقیق کرنے والے اساتذہ کرام اور ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے لیے بالخصوص بہترین راہنما کتاب ہے ۔

Additional information

Weight 720 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tahqeeq O Tadween Ka Tariqa E Kaar”