علوم القرآن

Uloom Ul Quran

1,296

پروفیسرڈاکٹر  عبد الرؤف ظفر کی تالیف ہے ۔موصوف نے علوم القرآن  کے موضوع پر کتب سے بھر پور استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے اور قرآن مجید کے متعلق عام معلومات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔یہ  کتاب کل سات ابواب پر مشتمل ہے

Description

علوم القرآن  سے مراد وہ تمام علوم وفنون ہیں جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں  او رجن  کے ذریعے قرآن کو سمجھنا آسان ہوجاتا  ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن  کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات  وغیرہ  ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول  تفسیر  سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن  کے مباحث  کی ابتداء عہد نبوی  اور دورِ صحابہ کرام سے  ہو چکی  تھی  تاہم  دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد  میں ہوا۔ قرآن کریم   کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم کی روشنی میں ہی سمجھا جائے۔علوم قرآن کو    اکثر جامعات و مدارس میں  بطور مادہ پڑھا پڑھایا جاتا ہے اوراس کے متعلق عربی  اردو  زبان میں  بیسیوں کتب موجود ہیں ۔  کتاب ’’علوم القرآن :فنی فکری اور تاریخی مطالعہ  ‘‘ پروفیسرڈاکٹر  عبد الرؤف ظفر (سابق چیئرمین  شعبہ علوم اسلامیہ  سرگودہا یونیورسٹی وجامعہ اسلامیہ بہاولپور) کی تالیف ہے ۔موصوف نے علوم القرآن  کے موضوع پر   کتب  سے بھر پور استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے  اور  قرآن مجید کے متعلق عام معلومات  کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔یہ  کتاب کل سات ابواب پر مشتمل ہے ۔باب اول ’وحی ا ور متعلقات وحی‘ کے نام سے   ہے جو کہ تین فصلوں پر مشتمل ہے ۔باب دوم ’تدوین علو م القرآن‘ کے نام  ہےاس میں کل دو فصلیں ہیں ۔باب سوم’ قرآن۔ تعارف ومباحث‘‘ کےعنوان سے ہے جوکہ تین فصلوں پر مشتمل ہے ۔باب چہارم’مبادیات قرآن  کےنام سے ہے اس میں چار فصلیں ہیں ۔باب پنجم ’مبادیات علم تفسیر‘ کے عنوان سے ہےاس میں کل چھ فصلیں ہیں ۔باب ششم’ تفاسیر ومفسرین کا تعارف‘ کےنام سے  ہے۔باب ہفتم’مستشرقین اور مطالعہ قرآن‘ کے عنوان سے ہے ۔ علوم القرآن  کے موضوع پر تقریبا700 صفحات پر مشتمل یہ ایک ضخیم   کتا ب ہے  اور مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ خدمت  قرآن کے سلسلے میں ڈاکٹر  صاحب کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اورانہیں  صحت وعافیت والی  زندگی دے ۔آمین

Additional information

Weight 850 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Uloom Ul Quran”