,

Tareekh Islami Jamhooria Pakistan

2,880

Categories: , Tags: ,

تاریخ اسلامی جمہوریہ پاکستان

 

اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں اور صفات سے نوازا ہے ، یہ ملک ایک خداداد مملکت ہے جو اسلام کے نام پر 14 اگست 1947 مطابق 27 رمضان المبارک سن 1366ھ کو وجود میں آیا ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہم جس زاویہ نگاہ سے دیکھتے ہیں تو اس کی اچھائیاں اورخوبیاں ہی نظرآتی ہیں ایسے حسین وجمیل وطن کے حصول میں پیش کی گئی قربانیاں قابلِ فخرسرمایہ ہیں ، ایسے وطن کی تاریخ کو لکھنا جس کی ہراچھائی ، ہرخوبی ، ہرصفت ، ہرنعمت مکمل توجہ چاہتی ہو کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

 

اس کتاب میں قارئین کیلئے بہت فائدہ مند مواد اکٹھا کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سن 1947ء سے لے کر سن 2020ء تک پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کے حامل 73 سال کا طویل عرصہ ہے ، پھرابتداء سے لے کرآج تک ملک کی تاریخ میں جو واقعات پیش آئے ہیں مصنف کی کوشش یہ رہی ہے کہ ان کا تذکرہ مثبت، معلوماتی اورمفید اندازمیں پیش کیا جائے ۔ یہ کتاب بارہ ابواب پرمشتمل ہے۔

 

اس کتاب کی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے فرمایا کہ یہ 1940ء سے لے کر 2020ء تک پاکستان کی جامع ترین تاریخ ہے ، جو اس ملک کو سمجھنے کیلئے اہم دستاویزکی حیثیت رکھتی ہے ۔

 

کسی بھی چیز کی قدروقیمت اس چیز کے حصول میں کی جانے والی جدوجہد سے معلوم ہوتی ہے ۔ پاکستانیوں پرلازم ہے کہ وہ اس آزاد مملکت کے حصول میں کی جانے والی کوششوں اوراسکے لئے جان قربان کرنے والے جانثاروں کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔

 

 

Weight 1800 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tareekh Islami Jamhooria Pakistan”
Shopping Cart
Tareekh Islami Jamhooria Pakistan
2,880