Sale!

تنبیہ الغافلین اردو ترجمہ

Tanbeeh Ul Ghafileen Urdu Tarjuma

Original price was: ₨720.Current price is: ₨600.

تنبیہ الغافلین فقیہ ابو اللیث السمرقندی کی مشہور کتاب ہے۔ آج سے پہلے بغیر تخریج کے شایع ہوتی رہی ہے۔ اب ادارہ ادبِ اسلامی کے رئیس التحریر مولانا اسلم زاہد نے تخریج کی ہے۔ اس کتاب پر مقدمہ مولانا یوسف لدھیانوی شہید ؒ نے لکھا ہے۔

Description

الحمدللہ! ناچیزنے اس موقرکتاب کی تخریج شروع کی تو کتاب کی ضخامت بڑھتی نظر آئی، اس لیے صرف آیات اور اس کے ساتھ احادیث میں ایک حوالے پر اکتفا کیا۔حدیث کا حکم (صحت و ضعف و ارسال) وغیرہ بھی لکھا،لیکن روایات پرطویل بحث کو چھوڑ دیا۔ احادیث کے کام پر نظرِ ثانی کے لیے ناچیز نے ۱۴۱۵ھ۱۹۹۴ء کی مطبوعہ اس کتاب کو بھی سامنے رکھا ہے، جسے شیخ ابو احمد السید العربی بن احمد بن حسین رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف نسخوں کی تحقیق سے تیار کیا اور اسی کی ترتیب پر کتاب کے نقوش کو ڈھالا ہے۔ جن روایات کی تخریج موصوف نے ضروری سمجھی، ہم نے بھی ان کی تخریج کی ہے۔ آثارِ صحابہؓ کی تخریج نہیں کی، اور جن روایات پر انھوں نے تخریج نہیں کی ان کو بھی ممکنہ حد تک اصل کتابوں سے دیکھ لیا گیا ہے۔انھوں نے بعض جگہ لکھا: لَم اَقِف عَلیٰ اَسنَادِہ۔ اس جملے کو صرف اس حدیث پر برقرار رکھا ہے، جس کی تخریج ناچیز بھی نہیں کرسکا۔ اس کے علاوہ قدیم نسخوں میں جو اضافی حدیثیں ملیں ، ان کا ترجمہ بھی شاملِ کتاب کردیا ہے۔

Additional information

Weight 780 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tanbeeh Ul Ghafileen Urdu Tarjuma”