ایک ایسے پروقار، عالی دماغ اور ذہین ترین محبِ رسول ﷺ نوجوان کا بیان ِ سیرت جسے خود صاحبِ سیرت نے “وِعاء العلم (ظرفِ علم)”لقب سے نوازا۔* جس نے سفر و حضر، مسجد و صفہ ، امن و جہاد، صلح و مذاکرات، حجاز و بیرونی دنیا کے حالات کے تناظر میں اپنے خلیل و محبوب نبی ﷺ کے اخلاق و شمائل کا گہرا مطالعہ کیا۔* جو مشکل ترین لمحات میں بھی متاعِ حیات کا ایک ایک لمحہ زیارتِ رسول ﷺ، ان کے علمی فیوض، عملی برکات، اخلاقی روشنی اور اقوال کی خوشبو سے معطّر ہوتے رہے۔* دنیا جانتی ہے کہ یمن کے رہنے والے اس دوسی نوعمر نے قبول ِ اسلام کے بعدبقیہ زندگی اپنے آقا علیہ السلام کے اخلاقِ حسنہ ، اندازِ تعلیم، طرزِ سیاست، طریقۂ عبادت اور مخلوقِ خدا کے ساتھ حسنِ معاملات کو شب و روز عام کرنے میں گزری۔
آئیے!اس محترم و مستند عالمِ دین، عاشقِ رسول ﷺاور محدث الامۃ، حافظ الحدیث اور خادمِ خاتم النبیین والمرسلین ﷺ سے شاہِ امم ﷺ کی وہ سیرت سنتے ہیں،جس کا ایک ایک حرف مستند ومعلومات افزاہےاور ہر جملہ عشقِ رسالت، فکرِ آخرت اور حکمتِ دینِ اسلام کا داعی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.