Sale!
, , ,

Tableeghi 6 Number – Ayat O Ahadees Aor Waqiat

Original price was: ₨330.Current price is: ₨160.

تبلیغی جماعت کے 6 نمبر۔ پہلی بار باحوالہ منظرِ عام پر

تبلیغی چھے نمبر آیات و احادیث اور واقعات

انبیاء علیہم السلام کے بعد بھی ہر دور میں رب رحمان اور رحیم نے انسانیت کی بھلائی اور دونوں جہانوں میں کامیابی کا فکر دے کر اپنے خاص بندوں سے کام لیا ہے.

کہیں درس و تدریس کے ذریعے حضور نبی کریم ﷺ کے “تعلیمِ کتاب” کے فریضہ کی اشاعت جاری ہے تو کہیں سلوک و معرفت کے ذریعے آپ ﷺ کے فریضہ میں نیابت کا کام ہوتا رہا ہے۔ دعوت و تبلیغ کے نام پر ہونے والی محنت سے دین کے سارے شعبوں کو جلا بخشی جاتی رہی ہے۔ مولانا محمد سعد کاندہلوی مدظلہ لکھتے ہیں:

اس دور میں اللہ جل شانہٗ نے حضرت مولانا محمد الیاس رحمتہ اللہ علیہ کے دل میں دین کی مٹنے پر سوز و فکر و بے چینی اور امت کے لئے درد اورغم اس درجے میں بھر دیا تھا، جو ان کے وقت کے اکابر کی نظر میں اپنی مثال آپ تھا۔ وہ ہر وقت جمیع ما جاء بہ النبی (جو طریقے اللہ رب العزت کی طرف سے لائے ہیں) ان سب کو سارے عالم میں زندہ کرنے کے لئے مصروف رہتے تھے۔ اور وہ اس بات کی پورے جزم کے ساتھ داعی تھے کہ دین کے لیے جدوجہد اس وقت مقبول اور مؤثر ہوں گی جبکہ جدوجہد میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ زندہ ہو۔ ایسے داعی تیار ہوں جو اپنے علم و عمل، فکر ونظر، طریقہ دعوت اور ذوق و حال میں انبیاء علیہم السلام اور محمد ﷺ سے خاص مناسبت رکھتے ہوں۔ صحتِ ایمان اور ظاہری عمل صالح کے ساتھ ان کے باطنی احوال بھی منہاجِ نبوت پر ہوں۔ محبتِ الہی، خشیتِ الہی، تعلق مع اللہ کی کیفیت ہو۔ اخلاق وعادات اور شمائل میں اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ کا اہتمام ہو۔ حب للہ اور بغض للہ، رافت و رحمت بالمسلمین اور شفقت علی الخلق ان کی دعوت کا محرک ہو۔ اور انبیاء علیہم السلام کے بار بار دہرائے ہوئے اصول کے مطابق سوائے اجر الہی کی طلب کے کوئی مقصود نہ ہو۔ اللہ تعالی کی رضا کے لئے احیاء دین کی ایسی دھن ہوں کہ اللہ تعالی کی راہ میں جان و مال بے قیمت کرنے کا شوق انہیں کھینچے لئے پھرتا ہوں۔ اور مال و دولت، نام و نمود اور ذاتی آرام آرائش کا خیال راہ میں مانع نہ ہو۔ ان کا اٹھنا بیٹھنا بول چال کی ہر جنبش، حرکت اسی ایک سمت میں سمٹ کر رہ جائے.

 

“دینی جدوجہد میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ زندہ کرنے اور زندگی کے تمام شعبوں کو اللہ جل شانہٗ کے اوامر اور نبی کریم ﷺ کے طریقہ پر لانے اور کام کرنے والوں میں یہ بات پیدا کرنے کے لیے چھے نمبر مقرر کیے گئے”

الحمدللہ ان سے نمبروں پر چل کر بے شمار لوگوں نے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں سنواری ہیں۔

 جماعتوں میں آنے والا بہت بڑا مجمع علم دین سے ناآشنا ہوتا ہے، دعوت کی فضا میں ایسے ذہن سازی ہوتی ہے کہ آنے والا سراپا دعوت بن جاتا ہے۔ پھر اس شوق میں علم ساتھ نہ دے تو بیانات میں بہت سی باتیں احتیاط کے خلاف نکل جاتی ہیں۔ اسی غرض سے ہم نے راہ خدا کے مسافروں کے لیے چھے نمبروں کے مفہوم پر مشتمل آیات، احادیث و واقعات مرتب کردیے ہیں۔ اور انداز بھی بیان والا رکھا ہے۔ اللہ کرے یہ “گلدستہ” مرتب، ناشرین اور ان کے والدین، اساتذہ اور متعلقین و معاونین کی بخشش کا ذریعہ بنے بنے۔ آمین

محمد اسلم زاہد

مدرس مدرسہ بیت العلوم
کھاڑک، لاہور۔ 

2 شوال، 1424ھ

Weight 200 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tableeghi 6 Number – Ayat O Ahadees Aor Waqiat”
Shopping Cart
Tableeghi 6 Number – Ayat O Ahadees Aor Waqiat
Original price was: ₨330.Current price is: ₨160.