میں اور میرے محبوب ﷺ

Ana Wa Habibi PBUH

550

سیرتِ طیبہ ﷺ کے بیان کا نیا انداز۔ صرف سیدہ عائشہ ؓ کا بیانِ سیرت۔ اور اندازِ تحریر  ایسا دلنشیں کہ پڑھنا شروع کریں، اور پڑھتے ہی جائیں۔

Description

٭ایک محرمۂ راز کے بیان کردہ نکاتِ سیرت۔ ٭جنھوں نے فرش سے عرش تک کے احوالِ رسول ؐکو جو محفوظ کیا۔ ٭ولادت سے وصالِ حبیب ﷺ تک اخلاق، شمائل اور معجزات و علاماتِ نبوت کودیکھا،وہ اپنی روحانی اولاد کو سکھایا ۔ ٭اپنے شوہرِ نامدار(ﷺ)کی دلربااداؤں کامشاہدہ کیا۔ ٭عبادات و مناجات کے حسین مناظر کو اپنے دل میں بسایا۔ ٭ان کی مسکراہٹوں کو جذب کیا اور آنسوؤں کو بہتے دیکھا۔٭ازدواجی شمائل کو یاد رکھا۔٭امورِ ملک کے نشیب و فراز کو سمجھا۔٭ان کے طرزِ تکلم، خطابت و تدریس، تادیب و تعلیم میں تدبر کیا۔٭وہ سب کچھ من و عن اپنے شاگردوں کو بیان کردیا۔٭سب سے بڑھ کر یہ کہ انھوں نے نو سالہ رفاقت میں مطالعہ ٔقرآن کے ساتھ مشاہدۂ حبیب ﷺ کیا تو فرمایا:

کانَ خْلْقْہْ القْراٰن۔ ان کے کردار کا (جامع ترین )بیان تو قرآن ہی ہے ۔

آئیے ! پڑھتے ہیں اپنی روحانی ماں کے دروسِ سیرت، جنھیں دنیا چودہ سو چالیس سال سنتی اور پڑھتی آرہی ہے ، اور ان جواہراتِ سیرت سے اپنی زندگیاں سنوار رہی ہے ۔

Additional information

Weight 440 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ana Wa Habibi PBUH”