تشریحی حواشی میں اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ ترجمہ پڑھنے والے کو جہاں مطلب سمجھنے میں کچھ دشواری ہو، وہاں وہ حاشیہ کی مدد لے سکے ۔ لمبے تفسیری مباحث اور علمی تحقیقات کو نہیں چھیڑا گیا ۔ کیونکہ اسکے لئے بفضل اللہ تعالیٰ مفصل تفسیریں موجود ہیں ۔ البتہ مختصر حواشی میں بھی چھنی چھنائی بات…
عرصہ دراز سے پابندی کے بعد بلآخر یہ کتاب دوبارہ منظرِ عام پر آ چکی ہے۔ اس کتاب کے پہلے دو ابواب میںمفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی نے سیدنا امیرمعاویہؓ پر اعتراضات کا مدلّل جواب دیا ہےاور آخری باب کو مولانا محمد اشرف عثمانیؒ نے قلمبند فرمایا جس کا عنوان ہے:حضرت معاویہ، شخصیت،کردار اور کارنامے
کتاب ًاسلام اور سیاسی نظریات ً از حضرت مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم میں علم سیاست کے مبادی، دنیا میں رائج مختلف سیاسی نظریات اور نطام ہائے حکومت کےتعارف کے ساتھ ساتھ اسلامی سیاست کے بنیادی اصول اور موجودہ دور میں انکی عملی تطبیق کے طریقوں پر گفتگو کی گئی ہے ۔
"جہانِ دیدہ" ایسا سفرنامہ ہے جو آپکو گھر بیٹھے بیس ممالک کی سیر کرواسکتا ہے جس میں اردن، عراق، ہندوستان، مصر، ترکی، انڈونیشیا اور برطانیہ جیسے بڑے ممالک کے حالات و واقعات حضرت مولانا تقی عثمانی صاحب کے قلم سے لکھے گئے ہیں ۔ یہ سفرنامہ بیس سال سے مسلسل عوام میں اپنی امتیازی شان کے ساتھ مقبول و معروف…
’’معارف القرآن‘‘ میں مفتی محمد شفیع عثمانی کی اردو تفسیر قرآن ہے۔ تفسیر میں انھوں نے سب سے پہلے لغت کے مسائل پر توجہ دی ہے، پھر خلاصۂ تفسیر کے تحت مختصراً قرآن کی تفسیر بیان کر دی ہے۔