Muqam E Sahaba

432

Category:

مقامِ صحابہؓ

یہ کتاب ایک ایسے موضوع پر لکھی گئی ہے جو ہمارے زمانے میں عرصہ سے معرکۂ بحث و جدال بنا ہوا ہے۔ اہل تشیع اور اہلِ السنت کے علاوہ خود اہل السنت کے مختلف گروہوں نے اس میں افراط و تفریط اختیار کی ہوئی ہے اور مستشرقانہ تحقیق کی وبائے عام نے اس میں اور شدت پیدا کی ہے۔

حضرت مفتی مدظلہم نے اپنے مخصوص انداز میں اس موضوع پر محققانہ اور ناصحانہ گفتگو کی ہے، اور اس مسئلے کے ایسے ایسے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جن میں وہ شاید اب تک منفرد ہیں۔ اس کتاب میں آپ کو علم، عقل اور عشق کا وہ حسین امتزاج ملے گا جو اہلِ سنت کی نمایاں خصوصیت ہے۔ اور امید ہے کہ ان شاء اللہ یہ کتاب دلوں سے شکوک و شبہات کے بہت سے کانٹے نکال دے گی۔

احقر

محمد رفیع عثمانی

Weight 370 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Muqam E Sahaba”
Shopping Cart
Muqam E Sahaba
432