صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار مولانا محمد اسلم زاہد کی نئی تصنیف منظرِ عام پر آ چکی ہے۔ یہ کتاب ان کی دو تصانیف "انا و حبیبی ﷺ Ana Wa Habibi PBUH" اور "انا و خلیلی ﷺ Ana Wa Khalili PBUH" کا تیسرا سلسلہ ہے۔ سیرت کا یہ پہلو آپ ﷺ خود بیان فرما رہے ہیں۔
سیرتِ طیبہ ﷺ کا ایک نایاب موضوع۔ آپ ﷺ کے اعلانِ نبوت سےقبل حیاتِ مبارکہ پر ایک بہترین کتاب۔ کتاب میں بلوغت سے اعلانِ نبوت تک کے حالات، واقعات، معجزات اور اسفار کا تذکرہ ہے۔
٭قرآن کریم میں عوام الناس کا تذکرہ۔٭رسولِ رحمت ﷺ کی عوام اور دیہاتیوں سے ملاقاتیں۔٭ان کی تعلیم و تہذیب کے انتظامات۔٭حلمِ نبی ﷺ کے مستند واقعات۔ ٭حکمت و بصیرتِ رسول ﷺ کے مظاہر۔٭مخلص و منافق اور کم سمجھ عامۃ الناس کے حالات، ان کے فطری اوصاف و کمالات۔٭ہر واقعہ میں درسِ سیرت اور پیغامِ رسالت کا اھتمام۔