, ,

Hazrat Muhammad PBUH Ka Ehd E Shabab

720

سیرتِ طیبہ ﷺ کا ایک نایاب موضوع۔ آپ ﷺ کے اعلانِ نبوت سےقبل حیاتِ مبارکہ پر ایک بہترین کتاب۔ کتاب میں بلوغت سے اعلانِ نبوت تک کے حالات، واقعات، معجزات اور اسفار کا تذکرہ ہے۔

حضرت محمد ﷺ کا عہدِ شباب

(اے نبی !)آپﷺکی زندگی کی قسم! حقیقت یہ ہے کہ (قومِ لوط کے) یہ لوگ اپنی بدمستیوں میں اندھے ہو رہے ہیں۔

اس ارشاد ِگرامی میںاللہ جس حیاتِ مبارکہ کی قسم کھاتے ہیں، وہ اس کے آخری رسولﷺکی مکمل زندگی ہے، اس میں اعلانِ نبوت سے پہلے کے ماہ وسال بھی شامل ہیں، جو اس قسم سے پہلے گزر چکے تھے۔

کلام الٰہی کے رمز شناس جانتے ہیں کہ

قرآن کریم میں اللہ نے جن چیزوں کو قسمیں کھائی ہیں ان کا یہی مطلب لیا گیا ہے کہ اللہ نے ان کی قسم کھا کر ان اشیاء کی اہمیت واضح کی ہے، جس طرح آسمانی نظام میں سورج، چاند، ہوائیں اور خود آسمان غیر معمولی مخلوق ہے، قرآن کریم میں اللہ نے آسمان اوران چیزوںکی قسم کھائی ہے۔ کلام الٰہی کے مجموعی مطالعے سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دربار میں رسولِ رحمت ﷺکی حیاتِ طیبہ دنیا و آخرت کی سب سے زیادہ محبوب شے ہے، اس آیت میں اسی لیے اللہ نے آپﷺکی عمر کے شب وروز کی قسم کھائی ہے، اس میں قبل از نبوت زندگی بھی شامل ہے۔ اس لئے اسے نظر انداز کرکے صرف اعلان نبوت کے بعد والے افعال و اقوال سے سبق لینے والا طالب علم سیرت کے کئی پہلوئوں کی برکات سے محروم رہے گا، نبی رحمت ﷺکی مبارک زندگی کا ہر لمحہ سنہری او رروشنی کا مینار ہے۔

اس لئے ایک عاشق صادق کو حضرت محبوب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کا کرنا چاہیے۔

سیرت نگاروں کی بھری محفل میں جب اس “نوآموز خامہ فرسا” نے اپنا یہ نظریہ اور موضوع تحریر پیش کیا؛ تو کہنہ مشق لکھاریوں نے اسے نظر شفقت سے دیکھا ان نیک سیرت ہستیوں میں موجود شیخ العرب و العجم حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی رحمۃ اللہ علیہ( مدفون البقیع؛ مدینہ منورہ )نے ارشاد فرمایا: عزیزم ! اس موضوع پر کسی بھی زبان میں قابل ذکر کام نہیں ہوا؛ اس لئے ضرور تحریرکرواسکے بعد انہوں نے نظر شفقت سے دیکھا اور فرمایا: دیکھو اس کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کی معصوم اداؤں پر ایک کتاب ضرور لکھنا ! ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

اس کتاب میں نو (۹) ابواب ہیں۔

بابِ اول شروع ہونے سے پہلے درج ذیل مضامین بطورِ مبادیات دیے جا رہے ہیں جن کے مطالعہ سے کتاب کے متن کو سمجھنا آسان ہوجائے گا۔ ایک طائرانہ سےان مضامین کے عنوانات کا مطالعہ کیجیے۔

حسن و جمال اور خصائلِ حمیدہ کے پیکرﷺ

{نعتِ پیمبرﷺ}

منہج تحقیق اصول ترتیب اسلوب تحریر

تسمیۂ کتاب خُطبۂ رسُول ﷺ

آئیے ؛ شمع حرم سے روشنی اور گلی زیبا کی خوشبو لیجئے!

ہمارے پیارے آقا ﷺکا حلیہ شریف

ظہورِ قُدسی سے عُمرِ نبوت تک

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم كا بچپن اور عہد شباب قرآن کریم کی نظر میں

(دلائل نبوت اور مستشرقین ومشرکین کے اعتراضات کے جوابات)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور تعلیم و تربیت

(مستشرقين اور مشرکینِ مکہ کے (14) اعتراضات و شبہات کے جوابات)

ملاحظہ: ان مبادیات کوبطورِ باب شامل کیا جائے تو یہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے۔

عکس مضامین

عرض مولف

{نعت پیمبرﷺ}

ہمارے پیارے آقا کا حلیہ شریف

آمد رسول بزبانِ خُطبۂ رسُول ﷺ

بچپن سے بلوغت تک

سب نبی اعلیٰ نسب ہوتے ہیں

باب نمبر۱

نظریات و عقائد اور فطری پاکیزگی

حضرات انبیاء علیہم السلام پیدائشی نبی تھے

عقائد، توحید، رسالت اور آخرت

دعائے ابراہیم و رؤیائے آمنہ بشارتِ عیسیٰ علیہ السلام

اَلُحَنِیفُ (ہر مذہب سے یکسو)

نیکی پر یقین اور برائی سے دوری

گردوپیش کے انسانوں کی فکر

اعمالِ نبویﷺ کے اثرات

فرشتوں کی معیّت اور شیاطین سے حفاظت

قلب محمّد ﷺ کی آواز

مِلّتِ ابراہیمی کے اُمورِ زینت

باب نمبر۲

سماجی کردار،عادات وخصائل

ترہ انسانی خوبیوں سے مزین لقب

سیدنامحمدﷺ اَلْاَمِیْن :یکتا شخصیت

نوجوان بزرگ

اَعیانِ مملکت کا اعترافِ حق

بزرگانہ عادات وخصائل

نبیوں کی صفات

بعثت سے پہلے کمالات کی چند جھلکیاں

جہاں کے سارے کمالات ان میںہیں

باب نمبر۳

آدابِ زندگی، عبادات اور طرز بندگی

آداب طہارت

عبادات، بندگی سے معمور زندگی

بدعات حج میں حضورﷺ کا موقف

قربانی اور ذکر و فکر

تسبیح و مُناجات

خلوت نشینی، غور و فکر

دینِ اسلام کی چلتی پھرتی تصویر

ساٹھ سالہ اخلاقی گواہی (قائدانہ صلاحیتیں)

باب نمبر۴

قومی و ملی کارنامے

باب نمبر۵

ازدواجی زندگی

اُم المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ سے نکاح

فرشتوں کا سایہ کرنا

ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ کا پیغام

بے آسرا اور یتیموں کے لیے راہنما اصول

باب نمبر۶

رزق حلال: کلہ بانی سے تجارت تک

سید دو عالمﷺ کی تجارتیں

اجزاء تجارت

رسول رحمتﷺ کے اصول تجارت

راست گوئی، قسم سے پرہیز اور علامات نبوت

باہمی شرکت والوں سے متعلق قرآن کریم کی خبر صادق

حضرت محمدﷺ کے بکریاں پالنے میں حکمتیں

امت پر شفیق ومہربان

حیوانات کے حقوق

دست کاری وعرق ریزی کی فضیلت

باب نمبر۷

دوست و احباب

باب نمبر۸

رشتہ داروں اور دیگر انسانوں کے حقوق

محمدﷺ کے اعزہ نے قبول اسلام میں دیر کیوں کی؟

ہم سفروں کا خیال

ہمسایوں کے حقوق

تجارت میں اللہ کے بندوں کے حقوق

باب نمبر۹

عرب کی حالت، محبوبیت عامہ اور عطاء نبوت

ظلمتوں میں چراغ کی روشنی

محمد (ﷺ) نام کی عوام وخواص میں مقبولیت

جزیرۃ العرب میں احترام

طلوع سحر

مکہ کی فضاؤں میں آمد بہار کی نوید

عرب کے دانشور کی کوشخبری

سردار مکہ نضر بن حارث کا اقرار

ظہور معجزات اور ان کا اعلان

خلوت کی محبت، عبادت کا ذوق

عرفان عام

ذکر ان کا محفل محفل

Weight 370 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Hazrat Muhammad PBUH Ka Ehd E Shabab”
Shopping Cart
Hazrat Muhammad PBUH Ka Ehd E Shabab
720