Rasulullah ﷺ Ka Zoq E Jamal

700

آئیے ، کتاب و سنت اور تاریخِ اسلامی کے تناظر میں سیدنا محمد کریم ﷺ کے اس ذوقِ جمال کا مطالعہ کرتے ہیں، جس نے زندگی کے ہر شعبے میں اخلاقِ حسنہ کی خوشبو پیدا کردی ہے

رسول اللہ ﷺ کا ذوقِ جمال

رسول اللہﷺ کی سیرت کا یہ پہلو کتنا حسین ہے کہ وہ اپنے ارشاد کے عکس کا صحیح ترین مصداق تھے (اَللّٰہْ جَمِیل یْحِبّْ الْجَمَالَ) جیسے وہ خود حسین تھے ، ان کے کردار، سوچ اور ان کی ہر ادا میں خوبصورتی تھی، حکمت تھی اورنور تھا۔ان کے اخلاق کا جامع ترین بیان قرآن ہے ۔ وہ بارش، باغوں، پھلوں اور پھولوں سے لطف اندوز ہوتے اور جمالِ کائنات میں تدبر کر کے اللہ کی ثناء بیان کرتے ۔قرآن نے لوگوں کو ان کی جمال پسندی اپنانے کا حکم دیا ۔ انھوں نے انسانوں کو آرائش و زیبائش کا معتدل راستہ دکھایا۔ ان کے اخلاقِ زینت میں حکمتیں اور دائمی خوبصورتیاں نظر آتی ہیں۔ وہ ہر نماز کے وقت زینت۔ جمعہ و عیدین میں مزید اہتمام کا حکم دیتے ۔ وہ پورے عالم کو جمال بخشے کے لیے آئے ، اس لیے شہروں ، مکانوں، راستوں، اجتماعی جگہوں، دفتروں، قید خانوں الغرض جہاں زندگی وہاں حسن و خوبصورتی اور نظافت حتی کے کفن ، دفن اور قبر تک میں موزونیت اور خوش منظری کا اہتمام کیا۔ خوش طبعی، شیریں گفتاری، فصاحت و خطابت، تفریحی کلام، بلکہ بچوں کے کھیل، بڑوں کے فنی مقابلے ، شعر و سخن میں دلچسپی لے کر زندگی میں خوشیاں تقسیم کیں۔ الغرض: کھانے ، پینے ، پہنے ، سونے ، جاگنے ، سے لے کر عبادات و مناجات سے بھی آگے میدانِ سیاست و تجارت ، صنعت و حرفت سے بھی اوپر جہاں بھی انسان کی پہنچ ہو سکتی ہے ، وہاں ان کی حسن آفرینی نظر آتی ہے ۔ نبیِ وقت کی بعثت سے متعلق کوئی بھی بڑا چھوٹا کام ہے ، اس میں حسن وجمال، تنظیم و کمال کے داعی، بانی اور اسوۂ حسنہ کی علامت صرف حضرت محمدﷺ ہیں۔آئیے ، کتاب و سنت اور تاریخِ اسلامی کے تناظر میں سیدنا محمد کریم ﷺ کے اس ذوقِ جمال کا مطالعہ کرتے ہیں، جس نے زندگی کے ہر شعبے میں اخلاقِ حسنہ کی خوشبو پیدا کردی ہے ۔

Weight 750 g

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Rasulullah ﷺ Ka Zoq E Jamal”
Shopping Cart
Rasulullah ﷺ Ka Zoq E Jamal
700